عراق میں ترکی کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک

بیان میں بتایا گیا ہےکہ ترک خفیہ ایجنسی کے اشتراک سے کیے گئے اس آپریشن میں پی کےکے کے تین دہشتگرد کیفر کردار تک پہنچ چکے ہیں جو کہ ترکی میں تخریب کاری کے لیے ایک  نام نہاد خصوصی دستہ تشکیل دے رہے تھے

1666053
عراق میں  ترکی کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک

معلوم ہوا ہے کہ  عراق کے علاقے الغارہ میں  ترک فوج کے آپریشن میں مارے گئے پی کےکےکے تین دہشت گرد  ترکی میں تخریب کاری کےلیے ایک نام نہاد خصوصی دستہ  بنانے میں شامل تھے۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق، گزشتہ روز الغارہ میں پی کےکے کے تین دہشتگرد ترک فضائیہ کے حملے میں ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ ترک خفیہ ایجنسی کے اشتراک سے کیے گئے اس آپریشن میں پی کےکے کے تین دہشتگرد کیفر کردار تک پہنچ چکے ہیں جو کہ ترکی میں تخریب کاری کے لیے ایک  نام نہاد خصوصی دستہ تشکیل دے رہے تھے۔

 



متعللقہ خبریں