ترکی: مصطفیٰ شین توپ کی طرف سے محمد علی ہومید کو مبارکباد

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ کی طرف سے جیبوٹی کے قومی دن کی مناسبت سے جیبوٹی قومی اسمبلی کے اسپیکر محمد علی ہومید کو مبارکباد

1665486
ترکی: مصطفیٰ شین توپ کی طرف سے محمد علی ہومید کو مبارکباد

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے جیبوٹی کے قومی دن کی مناسبت سے جیبوٹی قومی اسمبلی کے اسپیکر محمد علی ہومید کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شین توپ نے محمد علی ہومید کو بھیجے گئے پیغام میں اپنی اور ترک ملت کی طرف سے جیبوٹی کے دوست اور برادر عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی ہے۔

پیغام میں شین توپ نے کہا ہے کہ "ترکی جیبوٹی کے ساتھ تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینے کو اہمیت دیتا ہے۔ مشترکہ کوششوں سے ہم نے پارلیمانی دوروں اور روابط میں اضافہ کیا ہے اور بلاشبہ یہ قریبی رابطہ بھی ہمارے باہمی تعلقات پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ میں ایک دفعہ پھر آپ کو اور جیبوٹی قومی اسمبلی کے قابل قدر ممبران کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتا اور سب کے لئے صحت و تندرستی کا متمنی ہوں  "۔


ٹیگز: #جیبوٹی

متعللقہ خبریں