کابل ہوائی اڈے کی نگرانی کے معاملے پر ترک اور امریکی وفود کے درمیان مثبت مذاکرات
اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی بات چیت کو جاری رکھے جانے پر طرفین کے مابین مطابقت قائم
1665189
ترک اور امریکی وفود نے افغانستان کے کابل ہوائی اڈے کے نظام اور حفاظت کے امور کو سنبھالنے کے معاملے پر بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق قائم کیا ہے۔
وزارت ِ دفاع کے زیر اہتمام امریکی وفد کے ساتھ وزارت دفاع میں منعقدہ مذاکرات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امدادی مشن کے نکتہ پذیر ہونے کے بعد حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کےنظم و نسق کو سنبھالنے کے معاملے میں تعاون کے شعبہ جات پر بات چیت ہوئی ہے، اسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی بات چیت کو جاری رکھے جانے پر طرفین کے مابین مطابقت قائم ہوئی ہے۔