ترکی: صدر ایردوان کی اسمبلی ممبران کے ساتھ ملاقات

جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں بند کمرے کی ملاقات تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہی

1664175
ترکی: صدر ایردوان کی اسمبلی ممبران کے ساتھ ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی کے بعض اسمبلی ممبران سے ملاقات کی۔

جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں بند کمرے کی ملاقات تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہی۔

اجلاس میں صدر ایردوان نے اسمبلی ممبران کو اپنے وکیل پروفیسر ڈاکٹر حسین آئیدن  کی کتاب " صد سالہ رات" پیش کی۔

کتاب میں  15 جولائی 2016 میں فیتو دہشت گرد تنظیم کے حملے کے اقدام کو تمام پہلووں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں