ایسے کو تیسا، ترکی نے بھی نیوٹیکس کا اعلان کر دیا

یونان کی طرف سے سیاحتی سیزن میں نیو ٹیکس کے جواب میں ترکی نے بھی نیوٹیکس کا اعلان کر دیا

1663326
ایسے کو تیسا، ترکی نے بھی نیوٹیکس کا اعلان کر دیا

یونان کی طرف سے ایتھنز سمجھوتے کے برخاف سیاحتی سیزن میں بحیرہ ایجئین کے بین الاقوامی پانیوں میں فوجی مشقوں کے لئے نیو ٹیکس اعلان کرنے کے جواب میں ترکی نے بھی نیو ٹیکس کا اعلان کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ترکی نے 22 جون کو بحیرہ ایجئین کے بین الاقوامی پانیوں میں فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔

ترکی اور یونان کے درمیان 1988 میں طے پانے والے ایتھنز سمجھوتے کی رُو سے 15 جون سے 15 ستمبر تک کے سیاحتی سیزن کے دوران بحیرہ ایجئین میں فوجی مشقیں نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ترکی نے  سمجھوتے کا پاس رکھتے ہوئے مذکورہ دورانیے میں سال 2021 کی فوجی مشقوں کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن یونان نے موراٹورئیم کے نام سے پہچانے جانے والے اس سیاحتی سیزن میں بحیرہ ایجئین میں نیو ٹیکس کا اعلان کر دیا ہے۔

تمام تر سفارتی کوششوں کے باوجود یونان کی طرف سے نیو ٹیکس واپس نہ لئے جانے کے جواب میں ترکی نے بھی 22 جون 2021 کے نیوٹیکس کے ساتھ بحیرہ ایجئین کو  فوجی مشقوں کی فیلڈ اعلان کر دیا ہے۔


ٹیگز: #نیوٹیکس

متعللقہ خبریں