ترکی کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کا بیڑا اپنے سر اٹھائے گا، امریکہ

لیکن ترک فریق کو امریکہ اور عالمی برادری  کی حمایت حاصل کرنی ہو گی۔

1662500
ترکی کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کا بیڑا اپنے سر اٹھائے گا، امریکہ

امریکی وزارت ِ دفاع  کے ترجمان جان کربی  کا کہنا ہے کہ ترکی نے  افغانستان میں قیام  کرنے  اور حامد کرزائی ہوائی اڈے  کی حفاظت کرنے  کے عمل کو جاری رکھنے کو قبول کر لیا ہے۔

یومیہ پریس  کانفرس میں سوالات کا جواب دینے والے کربی نے بتایا کہ ہم افغانستان کی سیکیورٹی  صورتحال کا قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں تا ہم امریکہ کے انخلا کے شیڈول میں  کوئی  تبدیلی نہیں آئی۔

وزیر دفاع خلوصی آقار  اور امریکی وزیر دفاع للوئڈ آسٹن  کی ٹیلی فونک  بات  چیت میں کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کے  معاملے میں مطابقت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کربی نے   بتایا کہ یہ رابطہ گزشتہ ہفتے نیٹو  سربراہی اجلاس میں  صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائڈن کی ملاقات  کے دوام کی حیثیت رکھتا ہے۔

ترکی نے  کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کا بیڑا اپنے سر اٹھانے کی  تجویز کو قبول کر لیا ہے تا ہم ، فی الحال ہم اس  معاملے کی تفصیلات پر غور کر رہے ہیں، ابھی بھی کرنے کو بہت کچھ باقی ہے۔  ترک فریق کو امریکہ اور عالمی برادری  کی حمایت حاصل کرنی ہو گی، ہم اس حوالے سے کوششیں صرف کر رہے ہیں۔

 


 



متعللقہ خبریں