ترکی: صدر ایردوان نے شوشا میں روایتی کھیلوں سے لطف اٹھایا

مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد دونوں سربراہان وادی جیدیر میں گئے اور رقص اور موسیقی کی سنگت میں گھڑ دوڑ سے لطف اٹھایا

1658914
ترکی: صدر ایردوان نے شوشا میں روایتی کھیلوں سے لطف اٹھایا
erdogan-aliyev susa.jpg
erdogan aliyev at yarisi.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف شوشا میں گھڑ دوڑ سے لطف  اندوز ہوئے۔

اطلاع کے مطابق صدر ایردوان اور صدر علی ییف نے کل شوشا کے گورنر دفتر کے باغیچے میں منعقدہ پریس کانفرنس کے بعد شہر کے ثقافتی و تاریخی مقامات کی سیر کی۔

بعد ازاں دونوں سربراہان وادی جیدیر میں گئے اور رقص اور موسیقی کی سنگت میں گھڑ دوڑ سے لطف اٹھایا۔اس موقع پر دونوں خاتونِ اوّل بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

گھڑ دوڑ کے بعد صدر علی ییف نے صدر رجب طیب ایردوان کو تحفے میں گھوڑا پیش کیا گیا۔


ٹیگز: #شوشا

متعللقہ خبریں