مصر ہلال احمر کے ساتھ ہمارا سمجھوتہ طے پا گیا ہے: ترکی ہلال احمر

رفاح سرحدی دروازے اور بندرگاہوں کو کھُلا رکھنے کے معاملے میں ہمارا مصر ہلال احمر کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا ہے: کرم کنک

1659044
مصر ہلال احمر کے ساتھ ہمارا سمجھوتہ طے پا گیا ہے: ترکی ہلال احمر

ترکی ہلال احمر کے چئیر مین کرم کنک نے کہا ہے کہ رفاح سرحدی دروازے اور بندرگاہوں کو کھُلا رکھنے کے معاملے میں ہمارا مصر ہلال احمر کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

کنک نے کہا ہے کہ ہم نے غزہ کے لئے متوقع امداد اور اس کے بعد کے ادوار میں  انسانی امدادی سامان کے لئے بھی مصر ہلال احمر کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔ رفاح سرحدی چوکی اور بندرگاہوں کو کھلا رکھنے کے معاملے میں مصر ہلال احمر کے ساتھ ہمارا اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مصر ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ کے لئے امدادی کاروائیاں ہم قاہرہ سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت تک بھیجی جانے والے ادویاتا ور طبّی سامان کے ساتھ ساتھ ہم نے خشک خوراک، حفظان صحت کی کِٹوں اور لباس جیسے سامان پر مشتمل انسانی امداد کی ترسیل کے لئے بھی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔

کنک نے کہا ہے کہ مصر ہلال احمر کے ساتھ مل کر ہمارا تیار کردہ  10 ٹرالروں پر مشتمل امدادی سامان غزہ کے لئے روانہ ہو گا۔ امدادی سامان  21 کلو وزنی  2 ہزار ڈبوں پر مشتمل ہے۔ ہر ڈبہ ایک کنبے کی ماہانہ بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔

ترکی ہلال احمر کے چئیر مین کرم کنک کے کہا ہے کہ اس کے علاوہ ہم ادویات، حفظان صحت کی کِٹوں، لباس اور ترکی  وزارت تعلیم کی طرف سے تیار کردہ کھیلوں اور اسٹیشنری کا سامان بھی غزہ بھیجیں گے۔



متعللقہ خبریں