ترکی: صدر ایردوان آذربائیجان کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں

1658115
ترکی: صدر ایردوان آذربائیجان کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں۔

 دورے  کی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان، آرمینی فوج کے 28 سالہ قبضے سے رہا کروائے گئے علاقے  پہاڑی قارا باغ کے شہر شوشا تشریف لے جائیں گے جہاں آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کریں گے۔

صدر ایردوان علی ییف کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے بعد سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب میں اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس  میں شرکت کریں گے۔

صدر ایردوان شوشا کی سیر بھی کریں گے۔



متعللقہ خبریں