برطانیہ اور ترکی کے درمیان تعلقات میں فروغ پر آمادگی کا اظہار

صدر رجب طیب ایردوان  اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں  بالخصوص تجارت اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے

1657810
برطانیہ اور ترکی کے درمیان تعلقات میں فروغ پر آمادگی کا اظہار

 صدر رجب طیب ایردوان  اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں  بالخصوص تجارت اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 برطانوی وزارت عظمی کے مطابق، نیٹو اجلاس کے دوران مذاکرات میں دونوں رہنماوں  کے درمیان کورونا وائرس کی وبا کے تدارک اور ممالک کے درمیان  ویکسین کی مہم کے بارے میں جائزہ لیاگیا ۔

سربراہوں نے وبا کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر کوششوں میں برطانیہ اور ترکی کے مابین سیاحتی کے دوبارہ آغاز کی اہمیت  اجاگر  کرنے کے علاوہ ازیں، شام ،لیبیا اور افغانستان سمیت دیگر خارجہ  معاملات پر بھی غور کیا ۔

 اس دوران جانسن نے مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر ترکی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ مسئلہ قبرص کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

 



متعللقہ خبریں