ترکی: شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے لئے کورونا ویکسین کی تازہ امداد

سینوویک ویکسین کی 50 ہزار خوراکوں کے ساتھ ترکی وزارت صحت کا ایمبولینس طیارہ رات 10 بج کر 20 منٹ پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ایرجان ائیر پورٹ پر اترا

1654477
ترکی: شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے لئے کورونا ویکسین کی تازہ امداد

ترکی نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو'سینوویک' ویکسین کی 50 ہزار خوراکیں فراہم کی ہیں۔

ترکی وزارت صحت کا ایمبولینس طیارہ سینوویک ویکسین کے ساتھ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 20 منٹ پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ایرجان ائیر پورٹ پر اترا۔

ویکسین شمالی قبرصی ترک جمہوریہ وزارت صحت کے حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اس تازہ کھیپ کے ساتھ ترکی سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو بھیجی جانے والی ویکسین کی مقدار ایک لاکھ90 ہزار خوراکوں تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں