ترکی کی طرف سے برکینا فاسو میں مسلح حملے کی مذمت

ہم حملے سے تاثرہ کنبوں اور دوست اور برادر ملک برکینا فاسو کے عوام اور حکومت کے ساتھ دلی افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1652467
ترکی کی طرف سے برکینا فاسو میں مسلح حملے کی مذمت

ترکی نے برکینا فاسو میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے مسلح حملے کی مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری میں  برکینا فاسو کے صوبہ یاغا کے گاوں سولہان میں  کل نامعلوم افراد کی  طرف سےکئے گئے حملے میں سو سے زائد افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا  ہے۔

بیان میں حملے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ "ہم حملے میں اپنی جانوں سے محروم ہونے والے افراد کے کنبوں اور دوست اور برادر ملک برکینا فاسو کے عوام اور حکومت کے ساتھ دلی افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں