ترک مسلح افواج، دہشت گردوں کے ممنوع قرار دئیے ہوئے ہر علاقے میں داخل ہو رہی ہیں: آقار

دہشت گردوں کے ممنوع قرار دئیے گئے علاقوں میں ترک مسلح افواج کے آپریشنوں میں اس وقت تک 18 ہزار 140 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے: وزیر دفاع حلوصی اقار

1652563
ترک مسلح افواج، دہشت گردوں کے ممنوع قرار دئیے ہوئے ہر علاقے میں داخل ہو رہی ہیں: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ 24 جولائی 2015 سے ترک مسلح افواج ہر اس علاقے میں داخل ہوئی ہیں کہ جسے دہشت گردوں نے ممنوعہ قرار دے رکھا تھا اور ان علاقوں میں کئے گئے آپریشنوں میں اس وقت تک 18 ہزار 140 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

بحری بھیڑیا 2021 مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی مسلح افواج کے سربراہ حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکی مسلح افواج خشکی ، سمندر اور فضاء میں اپنے فرائض کو بطریق احسن پورا کر رہی ہیں۔

دہشتگردی کے خلاف اندرون ملک اور سرحد پار آپریشنوں کے بارے میں بات کرتےہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 24 جولائی 2015 سے ترک مسلح افواج نے دہشت گردوں کے ممنوعہ قرار دئیے گئے تمام علاقوں میں داخل ہو کر آپریشن کئے ہیں اور ان آپریشنوں میں اس وقت تک 18 ہزار 140 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چکا ہے۔

وزیر دفاع آقار نے کہا ہے کہ 23 اپریل کو شروع ہونے والے پنجہ یلدرم اور پنجہ برق آپریشن بھی طے شدہ شکل میں جاری ہیں۔ اس وقت تک شام اور عراق کے شمال میں کُل 352 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں