نیٹو کے اندر ترکی کا نمایاں کردار آئندہ بھی جاری رہے گا

نیٹو  وزرا دفاع اجلاس 30 اتحادی ممالک کے وزرا کے ویبنار اجلاس  کی شکل میں سر انجام پایا

1650370
نیٹو کے اندر ترکی کا نمایاں کردار آئندہ بھی جاری رہے گا

وزیر ِ دفاع  خلوصی آقار  نے نیٹو وزرا دفاع کے اجلاس میں ترکی کی نیٹو میں خدمات پر زور دیا اور  کہا کہ نیٹو   کےجنوبی یورپ میں داعش، پی کے کے، وائے پی جی سمیت تمام  تر دہشت گرد  تنظیموں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔

وزارت دفاع کے اعلامیہ کے مطابق نیٹو  وزرا دفاع اجلاس 30 اتحادی ممالک کے وزرا کے ویبنار اجلاس  کی شکل میں سر انجام پایا۔

14 جون کو نیٹو کے حکومتی و مملکتی سربراہان کے اجلاس کی تیاری کے دائرہ عمل میں منعقدہ اس اجلاس میں  نیٹو  کے سلسلہ 2030 اور افغانستان کی تازہ پیش رفت پر غور کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں مندرجہ ذیل معلومات کو جگہ دی گئی:’’  اجلاس میں وزیر دفاع خلوصی آقار نے  ترکی کی  نیٹو میں خدمات کو اجاگر کیا اور نیٹو کی جنوبی یورپ میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائیوں  کے جاری ہونے کا ذکر کیا گیا ، امسال کسی بحران کی صورت میں نیٹو کی  ریڈی فورس  کی کمان ترکی کے ہاتھ میں ہونے کی وضاحت کی گئی،   ترکی کی موجودہ خدمات کے علاوہ سائبر امکانات اور استعداد  کی بدولت فضائی پولیس اور علاقائی  سلامتی پروازوں  میں  بری، بحری اور فضائی عناصر کے ساتھ خدمات فراہم   کرنے پر توجہ مبذول کرائی گئی۔‘‘

جناب آقار نے افغانستان کی پیش رفت  کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  اس ملک میں نیٹو اور  اس کے اتحادیوں کا تعاون  جاری رہنا چاہیے، وگرنہ  افغانستان میں حاصل کردہ کامیابیاں رائیگاں جا سکتی ہیں، ترکی اس ملک میں قیام امن کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں