متعدد حکومتیں ترکوں کے اس معجزے کو حاصل کرنا چاہتی ہیں: سوٹزرلینڈ ٹیلی ویژن چینل

ترکی جدید فوجی ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ڈرون طاقتوں میں شامل ہونے کے راستے پر پُرعزم قدموں سے آگے بڑھ رہا ہے: سوٹزرلینڈ ٹیلی ویژن چینل

1650239
متعدد حکومتیں ترکوں کے اس معجزے کو حاصل کرنا چاہتی ہیں: سوٹزرلینڈ ٹیلی ویژن چینل

ترکی ساختہ مسلح ڈرون طیارے پوری دنیا کے مرکزِ نگاہ بنے ہوئے ہیں۔

سوٹزرلینڈ ٹیلی ویژن چینل SRF پر نشر ہونے والی خبر میں ترکی کے مسلح ڈرون طیاروں کی تعریف کی گئی  اور کہا گیا ہے یہ ڈرون طیارے "ٹھیک نشانے  پر فائر کرتے ہیں"۔

خبر میں پولینڈ کے ہاتھ فروخت کئے جانے والے 24  عدد ڈرون طیاروں کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ترکی جدید فوجی ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ڈرون اور مسلح ڈرون طاقتوں میں سے ایک بننے کے راستے پر پُرعزم قدموں سے آگے بڑھ رہا ہے۔

خبر میں بائیکار کے ٹیکنیکل منیجر سلجوق بائیکار اور ان کی ٹیم کی کامیابیوں  کا بھی ذکر کیا گیا اور  شام، لیبیا، اور پہاڑی قارا باغ میں ترک مسلح ڈرون طیاروں کی کامیابیوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

سوٹزرلینڈ ٹیلی ویژن چینل SRF  نے مزید کہا ہے کہ مغربی ممالک ترکوں کے کامیاب ڈرون پروگرام پر تجسس سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ شمالی افریقہ اور عرب ممالک سمیت متعدد حکومتیں ترکوں کے اس معجزے کو حاصل کرنا چاہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں