ترکی: PKK کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

آواشین میں جاری پنجہ رعد آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1649615
ترکی: PKK کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

عراق کے شمالی علاقے آواشین میں جاری پنجہ رعد آپریشن کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم عراق کے شمال میں دہشت گردوں کی کچھاروں کو ملیامیٹ کر رہے اور ان کے لئے فرار کے سب راستے مسدود کر رہے ہیں۔ آواشین کے علاقے میں جاری پنجہ رعد آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد ترک فضائیہ کے آپریشن کے ساتھ دہشتگردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں