ترکی: چاوش اولو نیٹو اجلاس

ہم نیٹو 2030 فیصلوں کے حوالے سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1649789
ترکی: چاوش اولو نیٹو اجلاس

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نیٹو وزرائے خارجہ ویڈیو کانفرنس اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں 14 جون کو متوقع 2021 نیٹو سربراہی اجلاس کی تیاریوں، سربراہی اجلاس میں رائے شماری کے لئے پیش کئے جانے والے نیٹو 2030 فیصلوں، یورپ۔اٹلانٹک علاقائی سلامتی اور نیٹو کے ایجنڈے کے دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نیٹو 2030 فیصلوں کے حوالے سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

چاوش اولو نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلے نیٹو اتحاد اور ٹرانس اٹلانٹک روابط  کی حقیقت کو سامنے لائیں اور ان روابط کو زیادہ مضبوط بنائیں گے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے مستقبل کے بارے میں نیٹو کے کردار سے متعلق  بھی اسٹالٹن برگ  کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں