اسرائیل کے خلاف قرار داد کی منظوری کا ترکی کی جانب سے بھر پور طریقے سے خیر مقدم

ترکی بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کے امور میں ہر قسم کی امداد و تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے

1647294
اسرائیل کے خلاف قرار داد کی منظوری کا ترکی کی جانب سے بھر پور طریقے سے خیر مقدم

ترکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل  کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسانی حقوق و حق کی خلاف ورزیوں  پر تحقیقات کے لیے ایک آزاد بین الاقوامی کمشین کے قیام   کی قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترک دفتر خارجہ نے اس حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم مذکورہ قرار داد کا بھر پور طریقے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔

ہم انسانی حقوق کمیشن  کے اس فیصلے کو اسرائیل کے فلسطینی عوام پر  مظالم، غیر متوازن  اور غیر قانونی طاقت کے استعمال سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر سرزد کردہ جرائم    کا عالمی سطح پر جوابدہ ہونے اور متعلقہ  اسرائیلی اداروں کو ان کا ذمہ دار ٹہرانے کا موقع فراہم  کرنے والے ایک اہم قدم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ترکی مذکورہ  تحقیقاتی کمیشن کے امور میں ہر قسم کی امداد و تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 



متعللقہ خبریں