بحیرہ  ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم  میں ترک بحریہ کی سب سے بڑی مشقیں

مارچ میں "بلیو ہوم لینڈ" مشق کے بعد آج شروع ہونے والی " سی وارم  2021" مشق میں 132 بحری جہاز ، 10 آبدوزیں ، 43 طیارے ، 28 ہیلی کاپٹر اور 14 بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں

1645245
بحیرہ  ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم  میں ترک بحریہ کی سب سے بڑی مشقیں

ترک بحریہ اب تک کی سب سے بڑی مشقیں  بحیرہ  ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم  میں شروع ہو رہی ہیں۔

مارچ میں "بلیو ہوم لینڈ" مشق کے بعد آج شروع ہونے والی " سی وارم  2021" مشق میں 132 بحری جہاز ، 10 آبدوزیں ، 43 طیارے ، 28 ہیلی کاپٹر اور 14 بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

بری  اور  فضائیہ کے علاوہ ، 10 سرکاری اداروں اور ترک ہلال احمر  کے درمیان تعاون کا بھی جازئزہ لیا جائے گا۔

اس تعاون سے 25 ہزار 500 اہلکار مشقوں میں حصہ لینے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سی وارم 2021 مشق میں اسٹریٹجک سطح پر آپریشن کی تیاری کا مقصد لیے ہوئے ہے۔

ان مشقوں میں  یونٹس  اور ٹیموں کی سطح کی جنگ ، سب میرین دفاعی جنگ ، الیکٹرانک جنگ اور آبدوزوں سے اہلکاروں کو بچانے کی صلاحیت  سب کچھ شامل ہے۔

مشق کے آخری مرحلے میں ، 83 بحری جہاز بحیرہ  ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم  کی  22 بندرگاہوں کا دورہ کریں گے۔

 

پچھلے سالوں کے برعکس ، کورونا وائرس اقدامات کی وجہ سے عوام کو ان جہازوں تک رسائی نہیں دی جائے گی۔

سی وارم  2021 مشق مشرقی بحیرہ روم میں اعلیٰ مبصرین  کے جائزے کے بعد 5 جون کو اپنے اختتام کو پہنچے گئیں۔



متعللقہ خبریں