اندرونِ ملک اور سرحد پار ہمارا واحد ہدف دہشت گرد ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

رواں سال کے صرف جنوری سے اب تک کے دورانیے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 107 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے: آقار

1644068
اندرونِ ملک اور سرحد پار ہمارا واحد ہدف دہشت گرد ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ رواں سال کے صرف جنوری سے اب تک کے دورانیے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 107 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چکا ہے۔

حلوصی آقار نے مسلح افواج کے  سربراہ  جنرل یاشار گلیر اور مسلح افواج کے کمانڈروں کے ہمراہ استنبول صدف شپ یارڈ میں زیرِ تعمیر TCG اناطولیہ کثیر المقاصد محارب بحری جہاز  کا جائزہ لیا۔

یہاں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کو نہایت فداکاری اور عزمِ مصمم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اندرونِ ملک اور سرحد پار  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔اندرونِ ملک اور سرحد پار ہمارا واحد ہدف دہشت گرد ہیں۔

ترک فوجی جوانوں کی دہشت گردی کے خلاف  جاری جدوجہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ "صرف جنوری سے لے کر اب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 1107 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔23 اپریل کو عراق کے شمال میں شروع ہونے والے پنجہ رعد اور پنجہ یلدرم آپریشنوں میں کُل 124 دہشتگردوں کو غیر فعال بنایا جا چکا ہے۔دہشت گردوں  کی کچھاروں کو ان کے سروں پر زمین بوس کر دیا گیا ہے اور کیا جا رہا ہے۔ ہمارے جوان وہاں کے سب غاروں، ندی نالوں اور ٹیلوں پہاڑیوں کی ایک ایک کر کے تلاشی لے  رہے ہیں۔

حلوصی آقار نے کہا ہے کہ YPG اور PKK کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ یہ بات ،حالیہ آپریشنوں میں شام کے نام نہاد سرغنہ صوفی نورالدین  کی ہلاکت سے ایک دفعہ پھر ثابت ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں