یورپی پارلیمان آزادی اظہار رائے میں دوہرا معیار اپناتی ہے: ترک امور خارجہ

ترک امور خارجہ کے ترجمان تانجو بلگج نے کہا ہے کہ  یورپی پارلیمان کا مذکورہ فیصلہ آزادی اظہار رائے کی علمبردار یورپی پارلیمان کو زیب نہیں دیتا جسے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے

1642482
یورپی پارلیمان آزادی اظہار رائے میں دوہرا معیار اپناتی ہے: ترک امور خارجہ

ترکی نے یورپی پارلیمان کی سال 2019-2020 کی رپورٹ میں رکن ممالک نے قوم پرست تحریک کو یورپی یونین کی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں ممکنہ طور پر شامل کرنے،اس سے وابستہ انجمنوں  پرپابندی لگانے اور ان کی سرگرمیوں کا قریبی مشاہدہ کرنے کے فیصلے کو یورپی پارلیمان کے آزادی اظہار رائے کے اصول سے منافی  قرار دیا ہے۔

ترک امور خارجہ کے ترجمان تانجو بلگج نے کہا ہے کہ  مذکورہ متن آزادی اظہار رائے کی علمبردار یورپی پارلیمان کو زیب نہیں دیتا،بعض یورپی ممالک آزادی اظہار کی آڑ میں  پی کےکے  اور فیتو جیسی دہشتگرد تنظیموں کو کھلی چھوٹ دیتے ہیں  جس کے بر عکس بعض تجربہ کار اور مستحکم سیاسی پس منظر کی حامل  سیاسی تنظیموں پر پابندیاں لگانے پر غور کرنا دوہرے معیار کا مظہر ہے۔

 



متعللقہ خبریں