غزہ پر اسرائیلی حملے،اقوام متحدہ کا اجلاس آج ہوگا

اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا جس میں شرکت کے لیے ترک۔پاکستانی،سوڈانی اور فلسطینی وزرائے خارجہ ایک ساتھ روانہ ہوئے ہیں

1642374
غزہ پر اسرائیلی حملے،اقوام متحدہ کا اجلاس آج ہوگا

فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔

مظلوم فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے کے لیے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ گئے ہیں جبکہ تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔

تیونس کے وزیر خارجہ سے تیونس میں طیارے میں ایندھن بھرائی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی پر مسلم امہ اضطراب میں ہے۔ پاکستان، فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔

یہ اجلاس نائیجر اور الجزائر کی دعوت پر بلایا جا رہا ہے جس کی صدارت وولکان بوزکر کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں