ترکی: چاوش اولو ۔ راب ملاقات

مذاکرات میں فلسطین کی حالیہ صورتحال اور بین الاقوامی سطح پر اٹھائے جا سکنے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

1640863
ترکی: چاوش اولو ۔ راب ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے انگلینڈ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں فلسطین کی حالیہ صورتحال اور بین الاقوامی سطح پر اٹھائے جا سکنے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مذاکرات میں چاوش اولو نے فلسطین میں اسرائیل کی وحشت و بربریت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کا اس کے مقابل زیادہ بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ چاوش اولو نے کل قطراور  پاکستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقاتیں کی تھیں۔


ٹیگز: #فلسطین

متعللقہ خبریں