امت مسلمہ ہم سے قیادت کی منتظر ہے، ترکی ہر ضروری قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے: چاوش اولو

یہ وقت فلسطین میں باہمی  اخوت و عزم کے مظاہرے کا وقت ہے۔ امت مسلمہ ہم سے قیادت کی منتظر ہے۔ ترکی ہر ضروری قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1640208
امت مسلمہ ہم سے قیادت کی منتظر ہے، ترکی ہر ضروری قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ " یہ وقت فلسطین میں باہمی  اخوت و عزم کے مظاہرے کا وقت ہے۔ امت مسلمہ ہم سے قیادت کی منتظر ہے۔ ترکی ہر ضروری قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے"۔

فلسطین پر اسرائیلی حملوں پر غور کے لئے اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا ویڈیو کانفرنس ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترکی کی نمائندگی کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "فلسطین کے لئے ایک بین الاقوامی دفاعی میکانزم کا  قیام ضروری ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ وقت فلسطین میں باہمی اتحاد و عزم کے اظہار کا وقت ہے۔ امت مسلمہ ہم سے قیادت کی منتظر ہے۔ جہاں تک ترکی کا تعلق ہے ترکی اس معاملے میں ہر ضروری قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے"۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 52 بچوں سمیت 181 تک پہنچ گئی ہے۔


ٹیگز: #فلسطین

متعللقہ خبریں