فلسطینی موقف کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کریں گے:مشیر اطلاعات

صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ فلسطینی موقف کے لیے  ترکی عالمی سطح کے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند رکھے گا،اسرائیلی لا قانونیت کے خاتمے کے لیے ہم سے جو بن پڑے گا وہ کریں گے

1639316
فلسطینی موقف کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کریں گے:مشیر اطلاعات

 صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق کی خاطر ترکی دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

 مشیر نے اسرائیلی فوج کے غزہ میں بری آپریشن شروع کرنے کے جواب میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ  اسرائیل دہشتگردی اور قتل عام کا بازار گرم رکھے ہوئے ہے اور اب اس نے غزہ میں بری آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ فلسطینی موقف کے لیے  ترکی عالمی سطح کے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند رکھے گا،اسرائیلی لا قانونیت کے خاتمے کے لیے ہم سے جو بن پڑے گا وہ کریں گے، ہماری جدوجہد فلسطین کی آزادی تک جاری رہے گی اور ہمارا مطالبہ ہےکہ یہ لاقانونیت اور جبری قبضہ فوری ختم کیا جائے۔

 



متعللقہ خبریں