شمالی عراق: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری،غارتباہ

ترک وزارت دفاع کے مطابق، پنجہ۔ یلدرم آپریش کے تحت  اس غار میں چار کمرے ہیں جن میں پچاس کے قریب دہشتگردوں کے روپوش ہونے کی گنجائش موجود ہے

1637291
شمالی عراق: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری،غارتباہ

شمالی عراق  کے علاقے آواشین باسیان میں پی کےکے کے دہشتگردوں کے زیر استعمال ایک غار کا پتہ چلا ہے۔

 ترک وزارت دفاع کے مطابق، پنجہ۔ یلدرم آپریش کے تحت  اس غار میں چار کمرے ہیں جن میں پچاس کے قریب دہشتگردوں کے روپوش ہونے کی گنجائش موجود ہے، اس کے علاوہ غار میں ایک قید خانہ بھی موجود ہے۔

ترک فوجیوں نے غار سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ غار اور آتش گیر مواد کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں