مصر سے روابط کی بحالی تاریخی تعلقات کی تجدید ہوگا:ایردوان

صدر نےکہا کہ مصری عوام سے متعلق ہمارا موقف مثبت رہا ہے،مصری اور ترک عوام کے درمیان تاریخ سے چلے آرہے ہیں، دیرینہ تعلقات  موجود ہیں،ہم دشمن نہیں بلکہ دوست ہوتے ہوئے مصری عوام سے اپنے بردارنہ تعلقات کی تجدید چاہتے ہیں

1636101
مصر سے روابط کی بحالی تاریخی تعلقات کی تجدید ہوگا:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم  ماضی سے استوار مصری عوام سے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں۔

 صدر نے استنبول میں اپنے بیان میں کہا کہ مصری عوام سے متعلق ہمارا موقف مثبت رہا ہے،مصری اور ترک عوام کے درمیان تاریخ سے چلے آرہے ہیں، دیرینہ تعلقات  موجود ہیں،ہم دشمن نہیں بلکہ دوست ہوتے ہوئے مصری عوام سے اپنے بردارنہ تعلقات کی تجدید چاہتے ہیں۔

صدر ایردوان  نے بتایا کہ  نائب وزیر خارجہ سیدات اونال اور مصری نائب وزیر خارجہ حمدی سناد لوزا کے درمیان قاہرہ میں  دو روزہ بین الوفود  مذاکرات ہوئے جس سے ایک نئے ماحول کا آغاز ہوا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں مزید پیش رفت سامنے آئے۔

کورونا ویکسین سے متعلق پیٹنٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ علم تمام انسانیت کا مشترکہ اثاثہ ہے جس میں حسد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ انسانی صحت کا معاملہ ہے جس میں اپنی برتری یا کسی تکبر کا اظہار غلط روش ہے۔

 



متعللقہ خبریں