وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کا لیٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ویڈیو کانفرنس سے رابطہ

وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  وزیر  قومی دفاع آقار نے لیٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع پابریکس سے ویڈیو کانفرنس  کے ذریعے  بات  چیت کی ہے

1635347
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کا لیٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ویڈیو کانفرنس  سے رابطہ

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے لیٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع آرٹیس پبریکس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریاے رابطہ قائم کیا ہے۔

وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  وزیر  قومی دفاع آقار نے لیٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع پابریکس سے ویڈیو کانفرنس  کے ذریعے  بات  چیت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی دفاع ، سلامتی ، دفاعی صنعت اور نیٹو میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ، وزارت قومی دفاع کی جانب سے شئیر کی جانے والی پوسٹ  میں کہا گیا ، " ہم  لیٹوین پارلیمنٹ کے نسل کشی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور اسے تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

لیٹویا  پارلیمنٹ نے آج 1915 کے واقعات کو "نسل کشی" قرار دینے کی قرار دادا کو منظور کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں