مشکل دنوں میں امداد کی اپیلوں پر صرف حقیقی دوست ہی توجہ دیتے ہیں: بیسیرہ ترکووچ

بوسنیا ہرزیگوینیا کی ترقی و استحکام تمام علاقائی ممالک کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ ترکی علاقے میں تعمیری اور استحکام کو یقینی بنانے والا کردار ادا کر رہا ہے: وزیر خارجہ بیسیرہ ترکووچ

1634506
مشکل دنوں میں امداد کی اپیلوں پر صرف حقیقی دوست ہی توجہ دیتے ہیں: بیسیرہ ترکووچ

 

بوسنیا ہرزیگوینیا کی وزیر خارجہ بیسیرہ ترکووچ نے کہا ہے کہ ترکی بالقانی ممالک میں تعمیری اور استحکام کو یقینی بنانے والا کردار ادا کررہا ہے۔

بوسنیا ہرزیگوینیا کے دورے پر موجود ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور ترکووچ کے درمیان دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں ترکووچ نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دوران ویکیسن کی مدد فراہم کرنے پر ترکی اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ مشکل دنوں میں امداد کی اپیلوں پر صرف حقیقی دوست ہی توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بوسنیا ہرزیگوینیا کی ترقی و استحکام تمام علاقائی ممالک کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ ترکی علاقے میں تعمیری اور استحکام کو یقینی بنانے والا کردار ادا کر رہا ہے۔

ترکووچ نے کہا ہے کہ ترکی نہ صرف بوسنیا ہرزیگوینیا کی زمینی سالمیت کی حمایت کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہماری یورپی یونین رکنیت کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد میں ترکی بوسنیا ہرزیگوینیا کا اہم ترین اتحادی ہے۔خارجہ تجارت میںبوسنیا ہرزیگوینیا کا اہم ساجھے دار ہے بوسنیا تجارتی تعلقات میں خواہ کیسا ہی خسارے کا سامنا کیوں نہ کر رہا ہو حالیہ دنوں میں ہمارے بڑھتے ہوئے برآمداتی اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں۔

وزیر خارجہ بیسیرہ ترکووچ نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ غیر قانونی نقل مکانی ، سلامتی اور  ثقافتی  سمیت متعدد موضوعات پر بات چیت کی۔ ہمیں یقین ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات  بوسنیا ہرزیگوینیا کو  مضبوط بنائیں گے اور یہ تعلقات ملک کی پوری عوام کے مفاد میں ہیں۔



متعللقہ خبریں