ترکی: پنجہ۔رعد اور پنجہ۔یلدرم آپریشن جاری، PKK کے اسلحے اور ایمونیشن کو ناکارہ بنا دیا گیا

عراق کے شمال میں پنجہ۔رعد اور پنجہ یلدرم آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور ایمونیشن کو تباہ کر دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1633157
ترکی: پنجہ۔رعد اور پنجہ۔یلدرم آپریشن جاری، PKK کے اسلحے اور ایمونیشن کو ناکارہ بنا دیا گیا

ترکی وزارت دفاع نے عراق کے شمال میں پنجہ۔رعد اور پنجہ یلدرم آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور ایمونیشن کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترک مسلح افواج کی طرف سے متینہ اور آواشین۔باسیان  کے علاقوں میں شروع کئے گئے پنجہ۔رعد اور پنجہ۔ یلدرم آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں سے متعلق  اسلحے ، ایمونیشن اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کی صفائی کا کام جاری ہے۔

علاقے میں پناہ گاہ اور ایمونیشن کی نشاندہی کے بعد بم ڈسپوزل ٹیموں کی طرف سے مذکورہ مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں