عراق کے شمال میں جاری پنجہ۔ یلدرم آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید

پنجہ۔یلدرم آپریشن کے علاقے میں ایک فوجی بیس پر دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے راکٹ حملے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1632231
عراق کے شمال میں جاری پنجہ۔ یلدرم آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید

عراق کے شمال میں جاری پنجہ۔ یلدرم آپریشن  میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پنجہ۔یلدرم آپریشن کے علاقے میں ایک فوجی بیس پر دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے راکٹ حملے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ" اس واقعے سے ہمیں دلی تکلیف پہنچی ہے۔ ہم، واقعے میں جان سے محروم ہونے والے عزیزشہید کے لئے، اللہ سے رحمت و مغفرت کے اور سوگوار کنبے ، ترک مسلح افواج اور ترک ملت کے لئے صبر جمیل کے خواستگار ہیں"۔



متعللقہ خبریں