ترکی وقت آنے پرامریکہ کو ضرور جواب دے گا:ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ امریکی صدر بائڈن کے سن 1915 کے واقعات کو نسل کشی قرار دینے کا جواب دیا جائے گا

1628332
ترکی وقت آنے پرامریکہ کو ضرور جواب دے گا:ابراہیم قالن

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ امریکی صدر بائڈن کے سن 1915 کے واقعات کو نسل کشی قرار دینے کا جواب دیا جائے گا۔

 برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ  بائیڈن کا یہ بیان انتہائی بے وقعت اور غیر منصفانہ ہے جسے ترکی مسترد کرتا ہے۔یہ بیان تاریخی حقائق کی تصیح نہیں کرتا جس کا کوئی قانونی پس منظر بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی  جلد ہی  مختلف طریقوں  سے اس کا جواب دے گا،یہ ایک سیاسی  لحاظ سے غیر ذمہ دارانہ بیان ہے جس کا اثر ترک ۔امریکہ تعلقات پر بھی پڑے گا۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ  سن 2005 میں صدر ایردوان نے  تاریخی آرشیف کھلوا کر ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام کی پیشکش کی تھی جس کا آرمینیا نے کوئی جواب نہیں دیا تھا، میں یہ واضح کردوں کہ اس اسکینڈل کا جواب ترکی ضرور دے گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں