وزیرخارجہ میلود چاوش اولو کی پاکستانی ہم منصب محمود قریشی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

ملاقات کے دوران ، دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی اور سفارتی روابط ، معاشی تعاون ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کیا

1627715
وزیرخارجہ میلود چاوش اولو کی پاکستانی ہم منصب محمود قریشی سے ملاقات،  دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

وزیرخارجہ  منصب  میلود چاوش اولو  نے اپنے پاکستانی  ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی استنبول میں ملاقات کی ہے  ۔

 ملاقات کے دوران ، دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی اور سفارتی روابط ، معاشی تعاون ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشترکہ تاریخ اور نظریات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے مابین خوشگوار دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ فریقین نے رمضان المبارک کے بعد ترکی میں منعقدہ اعلی سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے 7 ویں اجلاس کیلئے تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر ترکی کی اصولی اور غیر متزلزل حمایت کی تعریف کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران ، دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل ، استنبول کانفرنس اور مجوزہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے پرامن ، محفوظ اور مستحکم افغانستان کو پاکستان کے بہترین مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، افغان امن عمل میں سہولت کاری کے لئے اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔فریقین نے توقع ظاہر کی کہ افغان فریقین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پائیدار امن کیلئے جامع سیاسی تصفیہ کرینگے۔ وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل کو دوبارہ فعال بنانےکے لئے ترکی کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔رواں سال کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین یہ تیسری ملاقات تھی۔

ترک وزیر خارجہ نے جنوری 2021 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے 29 مارچ 2021 کو دوشنبہ میں ہارٹ آف ایشیاء استنبول پروسیس وزارتی کانفرنس کے نویں اجلاس کے موقع پر بھی ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں