ترک فوجیوں کی سرحدوں پر فوجی آپریشن جاری

سیکیورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ، سرحدوں ترک فوجی  دن رات  بے لوث جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں

1625013
ترک فوجیوں کی  سرحدوں پر فوجی آپریشن جاری

سال کے آغاز سے اب تک سرحدوں پر کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران  ، 113 ہزار 768 تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر سرحد   عبور کرنے سے روکا گیا  اور پی کے کے / وائی پی جی   کے 103 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ، سرحدوں ترک فوجی  دن رات  بے لوث جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یکم جنوری اور 18 اپریل 2021 ء کے درمیان ، خاص طور پر عراق ، ایران اور شام میں غیر قانونی تجاوزات کو روکنے کے لئے کوششوں کے دائرہ کار میں 24 ہزار 56 واقعات کو مداخلت کی گئی۔

ان مداخلت کے نتیجے میں ، 49،403 غیرقانونی تارکین وطن کو پکڑا گیا ، اور 113،768 غیرقانونی تارکین وطن کے غیر قانونی  طریقے سے سرحد عبور کرنے سے روکا گیا۔

سرحدوں میں کارروائی کے دائرہ کار میں ، 103 دہشت گرد ، جن میں سے 48 پی کے کے / وائی پی جی کے اراکین ،  32 فیتو دہشت گرد تنظیم  کے اراکین کو ترک فوجیوں نے گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری طرف ، سرحدوں پر "دیوار کھڑی  کرنے کا " منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔

اس تناظر میں ، شام کی سرحد پر تعمیر کیے جانے والے وال پروجیکٹ کا 98 فیصد کام مکمل ہو گیا  ہے اور 892 کلومیٹر کی دیوار تعمیر کی جاچکی ہے اور اب صرف 18.9 کلومیٹر کا حصہ باقی رہ گیا ہے۔

جبکہ ایران کی سرحد پر 147.4 کلومیٹر دیوار تعمیر کی گئی ہے ، جبکہ باقی 96 کلومیٹر مکمل کرنے کا کام جاری ہے۔

عراقی بارڈر لائن پر بھی 35 کلو میٹر کی دیوار تعمیر کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں