پاکستان اور ترکی کا معاشی شراکت داری کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا تسلسل جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ امور، خطے کی صورتحال اور افغانستان سے امریکی فوجی کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

1622460
پاکستان اور ترکی کا معاشی شراکت داری کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا تسلسل جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ امور، خطے کی صورتحال اور افغانستان سے امریکی فوجی کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات نے خطے میں امن کے لیے بہترین موقع فراہم کیا۔

دونوں رہنمائوں نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے علاقائی تناظر میں امریکی انخلاء کے حالیہ منصوبے کے پیش نظر افغانستان میں تنازع کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے میں مکمل مدد اور سہولت فراہم کی اور اس کے نتیجے میں افغانوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغانوں کے درمیان بات چیت نے ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے جس سے افغان قیادت کو فائدہ اٹھانا چاہئیے تاکہ ایک خصوصی ،وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل تلاش کیا جاسکے۔ترکی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کیلئے ایک سیاسی حل کی کوششوں میں تمام ممکنہ حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور اسٹرٹیجک پارٹنرشپ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی شراکت داری جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



متعللقہ خبریں