روس کا، ترکی کے لئے پروازوں کو محدود کرنے کا، فیصلہ سیاسی نہیں ہے: چاوش اولو

پروازوں کو محدود کرنے کے فیصلے میں ہمیں کوئی سیاسی وجہ نظر نہیں آئی ۔ فیصلہ کلیتاً صحت کی وجہ سے کیا گیا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1620880
روس کا، ترکی کے لئے پروازوں کو محدود کرنے کا، فیصلہ سیاسی نہیں ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ روس کا، ترکی کے لئے پروازوں کو محدود کرنے کا، فیصلہ سیاسی نہیں ہے۔

چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انقرہ۔ماسکو لائن پر باہمی تعاون کے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ پروازوں کو محدود کرنے کے فیصلے میں ہمیں کوئی سیاسی وجہ نظر نہیں آئی ۔ فیصلہ کلیتاً صحت کی وجہ سے کیا گیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے گذشتہ سال ٹوئر ازم کے شعبے میں جو باہمی تعاون جرمنی سے کیا تھا وہ روس سے بھی کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے روسی حکام کو اپنی اس خواہش سے آگاہ کر دیا ہے۔اس حوالے سے روس سے ایک ٹیم، صحت کے معاملے میں ہمارے اختیار کردہ اقدامات کے جائزے کے لئے، ترکی آئے گی۔



متعللقہ خبریں