مونترو معاہدہ اور کنال استنبول دو الگ موضوعات ہیں:ایردوان
صدر نے کہا کہ کنال استنبول کا مونترو معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ کنال 42تا 43 کلومیٹر طویل ہوگی جو کہ بحیرہ مارمرہ کو بحیرہ اسود سے ملائے گی
صدر رجب طیب ایردوان نے کنال استنبول منصوبےکے حوالے سے کہا ہے کہ ہم اپنی بقا اور حاکمیت کی مکمل تاسیس کرتےہوئے ایک شاہکار دنیاکے سامنے پیش کریں گے۔
ایوان صدر میں انہوں نے ایک تقریب کے دوران نوجوانوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔
صدر نے کہا کہ کنال استنبول کا مونترو معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ کنال 42تا 43 کلومیٹر طویل ہوگی جو کہ بحیرہ مارمرہ کو بحیرہ اسود سے ملائے گی،یہاں سے بحری آمدورفت ہماری اجازت کی طابع ہوگی لہذا اسے مونترو معاہدے سے منسلک کرنا غلط ہے۔مونترو آبنائے استنبول سے متعلق ایک معاہدہ ہے لہذا ہم کنال استنبول کے ذریعے اپنی بقا اور حاکمیت کی تاسسیس کرتےہوئے ایک شاہکار دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کنال استنبول سے ترکی میں خوشحالی بڑھے گی،استنبول کی قدرو قیمت میں مزید چار چاند لگیں گےاور بحری آمدورفت کے حوالے سے آبنائے استنبول کا بوجھ کم ہوگا۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے