ترکی ونڈ انرجی میں سرمایہ کاری میں پیش پیش

گزشتہ برس یورپ نے ونڈ انرجی کے سیکڑ میں 42.8 ارب یورو کی سرمایہ کاری کی ہے

1620441
ترکی ونڈ انرجی میں سرمایہ کاری میں پیش پیش

 

ترکی نے ونڈ انرجی  سرمایہ کاری کے ساتھ 2020 میں  یورپ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کی فہرست میں 5ویں نمبر پر ہے۔

ونڈ یوروپ  کی جانب سے تیار کردہ ونڈ انرجی فنانسنگ اینڈ انوسٹمنٹ  ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس یورپ نے ونڈ انرجی کے سیکڑ میں 42.8 ارب یورو کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس دور میں سرمایہ کاری کا 26.3 ارب  آف شور  منصوبوں کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 7.1 گیگا واٹ آف شور توانائی کی گنجائش کے حامل   ونڈ ٹربائنز نصب کیے گئے ہیں۔

ترکی نے خشکی پر اس میدان میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں