اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے سربراہ ترکی کے دورے پر

اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل کمیٹی کے سربراہ وولکان بوزکِر سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر ہیں

1615746
اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے سربراہ ترکی کے دورے پر

اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل کمیٹی کے سربراہ وولکان بوزکِر سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر ہیں۔

بوزکِر نے ترکی میں مصروفیات کے دوران سب سے پہلے اپنے وفد کے ہمراہ مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی  ، مزار پر پھول چڑھائےاور احتراماً خاموشی اختیار کی۔

بعد ازاں وہ میثاق ملّی ٹاور میں پہنچے اور یادگاری دفتر میں خیالات رقم کئے۔

اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل کمیٹی کے سربراہ وولکان بوزکِر نے یادگاری دفتر میں لکھا ہے کہ "میں اپنے ملک و ملت کے حوالے سے، اقوام متحدہ کی تاریخ میں اس عہدے پر  فائز ہونے والے پہلے ترک شہری ہونے اور خاص طور پر کورونا وباء کے ان مشکل دنوں میں 75 جنرل کمیٹی کا نظام چلانے پر ،فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آج ترکی کا پرچم اقوام متحدہ کے پرچم کے ساتھ جنرل کمیٹی کے صدر دفتر پر لہرا رہا ہے۔میں آپ کے خدمت میں احترام و عقیدت سے سلام پیش کرتا ہوں"۔

ترکی میں مصروفیات کے دوران صدر رجب طیب ایردوان بوز کِر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں وہ، قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کریں گے اور قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی سے خطاب کریں گے۔

10 اپریل وولکان بوزکِر  کے ضلع حطائے میں شمال مغربی شام کے لئے اقوام متحدہ کے سرحد پار انسانی امداد آپریشنوں اور عارضی رہائشی مقامات  کا دورہ کرنے اور موقع پر حالات کا جائزہ لینے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں