ترکی سب سے زیادہ ویکسینیشن کرنے والا ملک ہے: فخر الدین قوجا

ترکی ایسے ممالک میں کہ جو تاحال اپنی ویکسین تیار نہیں کر سکے سب سے زیادہ ویکسینیشن کرنے والا ملک ہے: وزیر صحت فخر الدین قوجا

1614287
ترکی سب سے زیادہ ویکسینیشن کرنے والا ملک ہے: فخر الدین قوجا

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کہا ہے کہ ترکی ایسے ممالک میں کہ جو تاحال اپنی ویکسین تیار نہیں کر سکے سب سے زیادہ ویکسینیشن کرنے والا ملک ہے اور اس وقت تک ہم ایک کروڑ 66 لاکھ 68 ہزار844 افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں۔

وزیر صحت فخرالدین قوجا نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " سب سے زیادہ ویکسینیشن کرنے والے ممالک میں ہم چھٹے نمبر پر ہیں۔  ہم سے زیادہ ویکسینیشن کرنے والے ممالک امریکہ، چین، بھارت، برطانیہ اور برازیل ہیں۔ ترکی ایسے ممالک میں کہ جو تاحال اپنی ویکسین تیار نہیں کر سکے سب سے زیادہ ویکسینیشن کرنے والا ملک ہے۔ ملک میں ویکسینیشن کی کُل تعداد اس وقت ایک کروڑ 66 لاکھ 68 ہزار 844 ہے"۔



متعللقہ خبریں