انصاف و ترقی پارٹی کا 7 واں کنونشن،ایردوان بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

خبر کے مطابق،  پارٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے رائے دہی کی گئی جس میں صدر ایردوان کو 1431 ووٹوں میں سے 1428 ملے جبکہ تین ووٹ خارج قرار دیئے گئے

1607822
انصاف و ترقی پارٹی کا 7 واں کنونشن،ایردوان بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

صدر رجب طیب ایردوان بر سر اقتدار انساف و ترقی پارٹی کے ساتویں  کنونشن میں 1428 ووٹ لیتے ہوئے دوبارہ سے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

 پارٹی کے ساتویں کنونشن کا ہنگامی اجلاس انقرہ میں منعقد ہوا۔

  پارٹی چیئر مین کے انتخاب کے لیے رائے دہی کی گئی جس میں صدر ایردوان کو 1431 ووٹوں میں سے 1428 ملے جبکہ تین ووٹ خارج قرار دیئے گئے۔

 صدر ایردوان نے اپنے تشکرانہ خطاب میں  کہا کہ مجھے پارٹی کے صدارتی عہدے کے لیے دوبارہ منتخب کرنے پر میں تمام پارٹی کارکنان کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اتحاد میں شامل قوم پرست تحریک پارٹی سے ہمارا تعلق صرف  مذاکراتی میز کا نہیں بلکہ دلوں کا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں