ترکی: خاتون اوّل کا خصوصی پیغام "دنیا اپنے تمام وسائل کے ساتھ انسانیت کی مشترکہ میراث ہے"

صرف ایک سال میں ہمارے سمندر ماسکوں اور جراحی دستانوں کے کوڑے سے بھر گئے ہیں: خاتونِ اوّل امینہ ایردوان

1606085
ترکی: خاتون اوّل کا خصوصی پیغام "دنیا اپنے تمام وسائل کے ساتھ انسانیت کی مشترکہ میراث ہے"

ترکی کی خاتون اوّل امینہ ایردوان نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر جاریکردہ پیغام میں کہا ہے کہ دنیا اپنے تمام وسائل کے ساتھ انسانیت کی مشترکہ میراث ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پانی تمام جانداروں کے لئے ذریعہ حیات ہے اور انسانیت کی لئے اس کی مساوی تقسیم ضروری ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ پانی کی فی کس  مقدار میں کمی ہو رہی ہے۔دنیا بھر میں لاکھوں انسان پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں اور ہر روز ہزاروں انسان پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

پیغام میں سائنس دانوں کی اس پیش بینی کو جگہ دیتے ہوئے کہ' 2050 میں سمندروں میں مچھلیوں کی جگہ پلاسٹک کی شیشیاں ہوں گی' امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ انسان کے ہاتھوں ، سطح زمین اور زیر زمین، آبی وسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ آلودہ ہو رہے ہیں۔

روز مرّہ زندگی میں استعمال کئے جانے والے ڈیٹرجنٹ  کے پانی میں مل کر ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خاتون اوّل نے کہا ہے کہ " صرف ایک سال میں ہمارے سمندر ماسکوں اور جراحی دستانوں کے کوڑے سے بھر گئے ہیں۔یہ ہم سب کی غلطی ہے کیونکہ سطح زمین کے آبی وسائل صرف ہماری ہی نہیں جنگلوں، زمین اور اس پر بسنے والے تمام جانداروں کی مشترکہ میراث ہیں۔ اس دنیا کے ماحول  پر ہر ایک کا حق ہے جسے پامال نہیں کیا جا سکتا۔



متعللقہ خبریں