ڈاون سینڈروم کے عالمی دن کی مناسبت سے صدر ایردوان اور خاتون اوّل کا پیغام

آپ کے وجود سے دنیا میں خوبصورتی اور رنگا رنگی ہے۔اللہ آپ کو سلامت رکھے: صدر رجب طیب ایردوان

1605465
ڈاون سینڈروم کے عالمی دن کی مناسبت سے صدر ایردوان اور خاتون اوّل کا پیغام

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے "21 مارچ ڈاون سینڈروم کے بارے میں شعور کے عالمی دن" کے موقع پر بیان جاری کیا ہے۔

بِپ اور ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسپیشل بچوں کے بارے میں  شعور کی بیداری کے زیرِ مقصد اعلان کئے گئے اس عالمی ڈاون سینڈروم ڈے کے موقع پر میں اپنے تمام ڈاون سینڈروم والے بھائیوں اور بہنوں اور ان کے قابل قدر کنبوں کو احترام و محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔آپ کے وجود سے دنیا میں خوبصورتی اور رنگا رنگی ہے۔اللہ آپ کو سلامت رکھے"۔

صدر ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے بھی ٹویٹر  سے  جاریکردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں ہر ایک کو،  زندگی میں مساوی شرکت کے لئے ڈاون سینڈروم  افراد کا ساتھ دینے کی دعوت دیتی ہوں۔ میری تمنا ہے کہ محبت کی ڈور ہمیں ایک دوسرے سے باندھے رکھے"۔



متعللقہ خبریں