ترکی: شام سے غیر قانونی داخلہ، PKK/YPG کے دہشت گرد سمیت 5 افراد زیرِ حراست

ضلع ماردین کی تحصیل کزل تیپے کی سرحدی لائن  سے شام سے ترکی میں غیر قانونی داخلے کے دوران  5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1603777
ترکی: شام سے غیر قانونی داخلہ، PKK/YPG کے دہشت گرد سمیت 5 افراد زیرِ حراست

شام سے ترکی میں داخل ہونے کے دوران دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے ایک دہشتگرد سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ضلع ماردین کی تحصیل کزل تیپے کی سرحدی لائن  سے شام سے ترکی میں غیر قانونی داخلے کے دوران  5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تحقیقات کے نتیجے میں ،زیرِ حراست افراد میں سے، ایک کے دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکا دہشت گرد ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں