ترکی: سعودی عرب ترکی سے مسلح ڈرون طیارے خریدنا چاہتا ہے

سعودی عرب ترکی سے مسلح ڈرون طیارے خریدنا چاہتا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1603176
ترکی: سعودی عرب ترکی سے مسلح ڈرون طیارے خریدنا چاہتا ہے

سعودی عرب ، ترکی سے، مسلح ڈرون طیارے خریدنا چاہتا ہے۔

شام، لیبیا، آذربائیجان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تمام محاذوں پر اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ترکی کے مسلح ڈرون طیاروں کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ترکی سے مسلح ڈرون طیارے خریدنا چاہتا ہے۔

گریسون یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جنگ اعوزگین نے موضوع کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے مسلح ڈرون طیارے دنیا بھر میں ایک مارکہ کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور عالمی ذرائع ابلاغ میں ایک تواتر سے ان کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔

استنبول تجارت یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حسن بصری یالچن  نے بھی اپنے جائزے میں کہا ہے کہ ترکی کے طفیل ہر کوئی یہ جان چکا ہے کہ بھاری دفاعی سسٹموں میں سرمایہ کاری کی بجائے  حالتِ جنگ میں استعمال کی بہترین صلاحیت کے حامل  ڈرون طیاروں نے اسلحہ ٹیکنالوجی میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں