ترکی اور روس کے درمیان معاہدے کی صد سالہ سالگرہ

وزارت خارجہ کی  جانب سے ترکی کی قومی اسمبلی  حکومت  اور ، روسی سوویت فیڈریٹیو سوشلسٹ ریپبلک حکومت کے مابین معاہدے  کی صد سالہ سالگرہ  کے موقع پر ایک  اعلامیہ جاری کیا گیا ہے

1602208
ترکی اور روس کے درمیان  معاہدے کی صد سالہ سالگرہ

ترکی ،  روس کے ساتھ خطےمیں  تعاون میں مددگار  ہونے کو جاری رکھے گا۔

وزارت خارجہ کی  جانب سے ترکی کی قومی اسمبلی  حکومت  اور ، روسی سوویت فیڈریٹیو سوشلسٹ ریپبلک حکومت کے مابین معاہدے  کی صد سالہ سالگرہ  کے موقع پر ایک  اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تاریخ کے طور پر مشہور متعلقہ دستاویز   ترک - روس تعلقات میں ایک اہم مقام رکھتی ہے اور یہ دستاویز دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام  کے ایک سال بعد طے پانے والے معاہدے کی  شرائط  سیاسی حالات  اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ موجودہ دور تک عمل درآمد کیے جانے والے اس معاہدے  سے قانونی  نتائج بھی برآمد ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "ماسکو معاہدہ" ترکی کی قومی اسمبلی حکومت اور روسی سوویت فیڈریٹی سوشلسٹ جمہوریہ کے مابین پہلا معاہدہ  ہے جس کے ذریعے  ترکی کی مشرقی سرحدوں  کا تعین کرتے ہوئے سویت یونین کے  ساتھ    پہلی جنگ عظیم کے بعد کی مدت میں  یکجہتی اور تعاون کی بنیاد رکھی گی  ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "ترکی اور روسی فیڈریشن ، آج دو طرفہ اور علاقائی سطح پر بات چیت اور تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آنے والے دور میں یہ باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امن کے بارے میں ، ہمیں یقین ہے کہ یہ استحکام اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں