ترکی کی اسلامو فونیا تحریک کے برخلاف کوششوں کا سلسلہ جاری

ترکی نے عالمی پلیٹ فارم پر اسلام مخالفت اور عدم رواداری کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار سنبھال رکھا ہے،

1601433
ترکی کی اسلامو فونیا تحریک کے برخلاف کوششوں کا سلسلہ جاری

ترکی نے اطلاع دی ہے کہ اسلام مخالف  نظریات کے خلاف جدوجہد کے معاملے کو اقوام متحدہ سمیت عالمی اور علاقائی تنظیموں کے ایجنڈے میں  برقرار رکھنے کے لیے کوششیں اور بعض اقدامات کا سلسلہ  جاری رہے گا۔

دفترِ خارجہ نے’’15 مارچ  عالمی یوم برائے جدوجہد ِاسلامو فوبیا  ‘‘ کی مناسبت سے ایک تحریری اعلان میں کہا ہے کہ نیو زی لینڈ کے کرس چرچ شہر میں 15 مارچ 2019 کو ہونے والے دہشت گر دحملے کی دوسری برسی کے  موقع پر ہم اس مذموم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت کے دعا گو ہیں اور ان کی یاد منارہے ہیں۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی نے عالمی پلیٹ فارم پر اسلام مخالفت اور عدم رواداری کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار سنبھال رکھا ہے، یہ اسلامی تعاون تنظیم کی اس ضمن میں کوششوں  کی حمایت کرتا  ہے  اور اس مقصد کے تحت ترکی  کی کوششوں سے یورپی مسلمان رابطہ گروپ کو تشکیل دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام مخالف نظریات کے بر خلاف  جدوجہد کے معاملے میں بین الاقوامی  سطح پر شعور پیدا کرنے  کے دائرہ کار میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اقوام متحدہ کے مستقل مندوبین کی کوششوں سے 17 مارچ 2021 کو منعقد ہونے والے اعلی سطحی  آن لائن   اجلاس میں ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں