ترک خفیہ سروس نے شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم کا ایک سرغنہ پکڑ لیا

تنظیم کے ترک مسلح افواج  کی شام۔ ترکی فرنٹ لائن پر چیک پوسٹ  اور فوجی اڈوں  پر عملی منصوبو ں کا بھی پتہ چلا لیا گیا

1601485
ترک خفیہ سروس نے شام میں  سرگرم دہشت گرد تنظیم کا ایک سرغنہ پکڑ لیا

قومی خفیہ سروس  نے پی کےکے کی   شام میں شاخ پی وائے ڈی/ وائے پی جی کے نام نہاد بریگیڈ کمانڈر شیخ گوئی  کوڈ  نام کے دہشت گرد ابراہیم  بابات کو شام میں ایک کاروائی کے ذریعے ترکی لایا ہے۔

بابات کے بیان کےمطابق  ترک قومی خفیہ سروس نے شامی قومی فوج کے عناصر کےہمراہ چشمہ امن کاروائی کے علاقے سے  تنظیم  کے  بھاری  تعداد میں دستی بموں ، بارودی سرنگوں اور دیگر گولہ بارود کو برآمد کیا تھا۔

علاوہ ازیں بابات  سے پوچھ گچھ کے دوران تنظیم کے ترک مسلح افواج  کی شام۔ ترکی فرنٹ لائن پر چیک پوسٹ  اور فوجی اڈوں  پر عملی منصوبو ں کا بھی پتہ چلا لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم میں 2011 میں شمولیت اختیار کرنے والے دہشت گرد بابات نے شمالی عراق کے خفتہ نین  میں تنظیم کے نواحی گروہوں میں اپنی کاروائیاں شروع کی تھیں ، کچھ مدت  تک زاپ میں قیام کرنے کے بعد  اس شخص نے  سال 2017 میں شام جاتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے نیٹ ورک میں  ایک اہم عہدہ سنبھال لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں