ترکی: PKK کے دہشت گردوں کی 5 پناگاہوں کو تباہ کر دیا گیا

سکیورٹی فورسز نے تحصیل ہوزات  کے دیہی علاقے میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کی 5 پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا ہے: تنجے لی گورنر دفتر

1600954
ترکی: PKK کے دہشت گردوں کی 5 پناگاہوں کو تباہ کر دیا گیا

ترکی کے ضلع تنجےلی میں 'ایرین ۔7 مرجان منظور آپریشن' کے ساتھ علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی 5 پناگاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

تنجے لی گورنر دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تحصیل ہوزات  کے دیہی علاقے میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کی 5 پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا ہے۔

پناہ گاہوں کی تلاشی کے دوران کثیر تعداد میں اشیائے ضروریہ پر مشتمل سامان کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

علاقے سے دہشت گردوں کے صفائے کے لئے آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں