وزیر خارجہ چاوش اولو کی صدرصادر  جاپاروف  سے ملاقات، باہمی امور پرتبادلہ خیال

ملاقات کے موقع پر  سیاسی ، تجارتی ، معاشی ، ثقافتی اور انسان دوستی کے شعبوں میں تعاون کے موجودہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

1598503
وزیر خارجہ چاوش اولو کی صدرصادر  جاپاروف  سے ملاقات، باہمی امور پرتبادلہ خیال

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  جو ان دنوں  کرغزستان کے دورے پر ہیں  نے  دارالحکومت بشکیک میں صدرصادر  جاپاروف  سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے موقع پر  سیاسی ، تجارتی ، معاشی ، ثقافتی اور انسان دوستی کے شعبوں میں تعاون کے موجودہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپاروف  نے   ملکی آزادی کی  تیسویں سالگرہ کے موقع پر کرغزستان اور ترکی کے درمیان  قائم  سفارتی تعلقات اور زراعت ، ٹیکسٹائل ، کان کنی ، پن بجلی اور دیگر کاروباری تعلقات کے فروغ ، مشترکہ منصوبوں کی تشکیل اور اس کے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت کا اجاگر کیا۔

صدر جاپاروف  نے کہا کہ   کرغزستان اور ترکی  جو بڑی صلاحیتوں کے مالک ہیں مشترکہ تجارتی حجم کو1 بلین تک  کا ہدف حاصل کرنے  کی بھر پور   کوشش کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو  نے  جنہوں نے بشکیک میں عطیہ بائیت یادگار کا بھی دورہ کیا بعد میں اپنے کرغیز ہم منصب رسلان قزاق  بائیف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے کہا کہ  کرغزستان-  ترکی  ماناس   یونیورسٹی دونوں ممالک کے درمیان  بھائی چارے کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یا دیگر شعبوں میں  فتح اللہ  گولن  دہشت گرد تنظیم  کی طرح کی تنظیموں کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو  صرف ہمارے لئے ، بلکہ کرغزستان کے لئے بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے  کہا کہ اس تنظیم  کے بارے میں  وہ سب کو آگاہ کرچکے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم ایسی دہشت گرد تنظیموں اور مجرمانہ نیٹ ورکس سے مکمل طور پر چھٹکارہ حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک نے تعلیم اور سائنس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا ہے  اور معارف فاؤنڈیشن تعلیم کے ایک بہت اچھے معیار کے ساتھ کرغزستان میں کنڈرگارٹن سے لے کر ہائی اسکول تک  کی سطح  کے اسکول کھولے گی۔

چاوش اولو  نے کہا کہ معارف اسکول وسط ایشیاء میں پہلا معارف فاؤنڈیشن اسکول ہوگا جو کرغزستان  کو دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اس موقع پر کرغزستان کے وزیر خارجہ قزاق  بائیف نے کہا کہ کرغزستان  اور ترکی مشترکہ مذہب اور  مشترکہ زبان  رکھنے والے دو برادر ممالک  ہیں  اور  دونوں ممالک کے مابین کسی قسم کا کوئی سیاسی مسئلہ موجود نہیں ہے۔

قزاق بائیف نے کہا کہ معارف فاؤنڈیشن  کے جلد  کرغزستان میں اپنا کام شروع کرنے اسکول کھولنے  اور  تعلیم میں اپنا حصہ ڈالنے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں